انسداد دہشتگردی کی عدالت عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سات اپریل کو سنائے گی

جمعرات 31 مارچ 2016 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سات اپریل کو سنائے گی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں محسن، خالد شمیم اور معظم علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے منصور آفریدی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اور اپنے موکلان کی درخواست ضمانت کے حق میں دلائل دئے۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ جیل میں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ ملزموں کی ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے جیل حکام سے ملزموں کے طبی معائنہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ دلائل کے بعد عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو سات اپریل کو سنایا جائے گا۔ایف آئی اے کی جانب سے کیس کا عبوری چالان پیش نہ کئے جانے کے باعث ملزموں کا ٹرائیل شروع نہیں ہوسکا۔اور ملزموں کے گزشتہ تین ماہ سے جوڈیشل ریمانڈ میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :