بہاولنگر‘موضع کرم پورگدھو کامیں تہرے قتل کی واردات میں ملوث مر کزی ملزم ا ٓصف کو میکلوڈگنج پولیس نے گر فتار کر لیا

جمعرات 31 مارچ 2016 12:58

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) موضع کرم پورگدھو کامیں تہرے قتل کی واردات میں ملوث مر کزی ملزم ا ٓصف کو میکلوڈگنج پولیس نے گر فتار کر لیا مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے یاد رہے کہ زمین کے تنازع زمیندار نے فائر نگ کر کے تین افراد کو ابدی نیند سلا دیا تھا بھاٹیکا اور بھٹہ برادری میں جھگڑا خونریز تصادم میں آصف نا می آدمی نے فائر نگ کر کے لطیف وغیرہ کو مارا تھا یہ واقع بہاولنگر کے نواحی علاقہ میکلوڈگنج گاؤں کرم پورگدھوکا میں زمینی تنازع پر پیش آیا ایک اور واقع میں دریا سے ایک نوجوان لڑکی کی ناقابل شناخت نعش ملی ہے بہاولنگر کے علاقے گھمنڈ پورہ کے علاقہ بھنڈی لالیکا کے قر یب دریا سے ایک لرکی نعش ملی جو گل سڑنے کی وجہ سے شناخت نہ ہو سکی پولیس نے پوسٹ مارٹم کروا کر امانتا دفنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :