پنجاب: آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا گیا، 200 سے زائد مشتبہ افراد تحقیقات کے لیے حراست میں لے لئے گئے

جمعرات 31 مارچ 2016 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء)صوبہ پنجاب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔پنجاب میں سیکیورٹی ایجنسیز نے پولیس کی مدد سے آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے اہم اضلاع سے چھوٹے قصبوں تک پھیلادیا اور مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 200 سے زائد مشتبہ افراد کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 61 مشتبہ افراد کو فیصل آباد، 39 کو لاہور، 33 کو گجرانوالہ، 37 کو سرگودھا، 24 کو بہاولپور، 4 کو ملتان اور 21 کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب:کالعدم تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن شروع ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں آرمی، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر اب تک 58 مشترکہ آپریشن کیے ہیں، جبکہ دو روز کے دوران پنجاب پولیس نے بھی 104 مقامات پر آپریشنز کیے۔ان کارروائیوں میں اب تک ساڑھے 7 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔