سنی تحریک کا دھرنا ختم ہونے کے بعد ڈی چوک میں صفائی کا عمل جاری

جمعرات 31 مارچ 2016 12:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) سنی تحریک کے کارکنوں کا دھرنا ختم ہونے کے بعد ڈی چوک کو اپنی اصل شکل میں واپس لانے کیلئے صفائی کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر سنی تحریک کے کارکن وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

اچانک شروع ہونے والا دھرنا چار روز تک جاری رہا جس کیلئے پہلے سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ دھرنا کارکنان کیلئے بیت الخلا کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ڈی چوک کو ہی بیت الخلا بنا لیا اور جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر لگا دیے جس سے علاقے میں تعفن پھیل گیا۔ علاوہ ازیں دھرنے والوں نے سڑک پر رنگ کے ساتھ مختلف قسم کے نعرے بھی درج کیے تھے جس کی وجہ سے ڈی چوک کا سارا حسن زائل ہوگیا تھا۔ ڈی چوک کو اپنی پہلے جیسی حالت میں واپس لانے کیلئے سی ڈی اے کا عملہ رات سے صفائی کے کام میں مصروف ہے۔ سڑکوں کو دھونے کیلئے واٹر ٹینک منگوالیے گئے ہیں جبکہ غلاظت کے ڈھیر بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :