سپریم کورٹ ملازمین کے دفتری اوقات کار میں تبدیلی

ملازمین ساڑھے تین بجے کی بجائے پانچ بجے تک سپریم کورٹ میں کام کرنے کے پابند ہوں گے

جمعرات 31 مارچ 2016 12:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ ملازمین کے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے اور اب یہ ملازمین ساڑھے تین بجے کی بجائے پانچ بجے تک سپریم کورٹ میں کام کرنے کے پابند ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے اوقات کار ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر ساڑھے تین بجے تک تھے تاہم ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ان میں ڈیڑھ گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور جمعہ کے دن بھی اسی تبدیلی کے ساتھ ہی عملدرآمد ہوگا

متعلقہ عنوان :