کراچی: بھتہ خوری اور اسلحہ کی ترسیل میں خواتین ملوث

قرة العین، نبیلہ، سمیرا، ملکہ اور سمرین گینگ وار کی سہولت کار ہیں ، عزیر بلوچ کا انکشاف

جمعرات 31 مارچ 2016 12:30

کراچی: بھتہ خوری اور اسلحہ کی ترسیل میں خواتین ملوث

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) کراچی میں لیاری گینگ وار کے سر غنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش خواتین ونگ کا انکشاف کیا ہے، دوران تفتیش عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ قرة العین، نبیلہ، سمیرا، ملکہ اور سمرین گینگ وار کی سہولت کار ہیں جبکہ یاسمین، فاطمہ اور گل بی بی سمیت 10خواتین ونگ چلاتی ہیں۔

(جاری ہے)

قرة العین اور نبیلہ گینگ وار کے کمانڈر جمیل چھنگا کی قریبی رشتہ دار ہیں۔

تفتیش کے مطابق گروہ خواتین ونگ کے ذریعے بھتہ خوری اور اسلحے کی ترسیل بھی کرتا ہے۔ قتل کے بعد لاشوں کو مختلف مقامات پر خواتین کے ذریعے پھینکا گیا اور بھتے کی رقم جمع کر کے عینی نامی خاتون کو دی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار خواتین ونگ کے خلاف جلد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :