لاہورہائیکورٹ بچے حوالگی کیس میں دو بیٹوں کوباپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا،،،عدالتی فیصلہ سنتے ہی بچے باپ کے ہمراہ جانے کے لئے روتے رہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 31 مارچ 2016 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار خاتون کلثوم بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خاوند نے بدچلنی کا الزام لگا کراسے گھر سے نکال دیا اور بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہے۔ خاتون کے شوہرنے عدالت کو بتایا کہ اسکی بیوی کا کردار درست نہیں جس کی وجہ سے اس کے بچوں کی ماں کے پاس بہتر تربیت ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت نے حبس بیجا کی درخواست نمٹاتے ہوئے دونوں بیٹوں دس سالہ سیقل اور نو سالہ سہیل کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی دونوں بچے باپ کے ساتھ لپٹ کر روتے رہے اور ماں کے ہمراہ جانے سےا نکار کرتے رہے،،،،عدالت عالیہ میں بچوں کی حوالگی کے ایک اور مقدمے میں عدالت نے ساڑھے پانچ سالہ عائشہ اور چار سالہ میرب کو دادی سے لے کر بچوں کی ماں کے حوالے کر دیا،،،باپ سے بچھڑنے پر دونوں بچیاں روتی ہوئی دکھائی دیں۔