گلیمرس کردار میرے لیے خطرناک ہوسکتاہے ،ریچا چڈا

جمعرات 31 مارچ 2016 12:26

گلیمرس کردار میرے لیے خطرناک ہوسکتاہے ،ریچا چڈا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ گلیمرس کردار میرے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رچا چڈا جو فلم ”کیبرے “ میں کیبرے ڈانسر کا کردار نبھارہی ہیں کا کہناہے کہ وہ گلیمرس کردار ادا کرتے ہوئے محسوس کر رہی ہیں کہ یہ ان کے لیے خطرناک ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود کوصرف فلم اور ٹی وی تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ اداکاری کے علاوہ بھی کچھ دلچسپ کرنا چاہتی ہیں ۔ رچا چڈا نے بتایاکہ انھوں نے ایک مختصر فلم لکھی ہے تاہم اسے بنانے کا وقت نہیں ملا ہے ۔