سیا لکوٹ،جعلی سفری دستاویزات پر سپین جانے والا مسافر گرفتار

جمعرات 31 مارچ 2016 11:50

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) جعلی سفری دستاویزات پر سپین جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ ڈویژن کے مطابق محمد فراز غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے براستہ دبئی، سپین جا نا چاہتا تھا جسے جعلی سفری دستاویزات کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم محمد فراز نے دوران تفتیش ایف آئی اے کو بتایا کہ اس نے یہ سفری دستاویزات چھ ہزار یورو میں خریدے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :