لاہور کے مختلف علاقوں‌میں‌سرچ آپریشن جاری، 32 مشکوک افراد زیر حراست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 32 مشکوک افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے بیشتر افراد کا تعلق افغانستان سے ہے البتہ ان کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔ گرفتار افراد سے تفتیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :