سپریم کورٹ نے دھنیا چوری کرنے والے ملزم کی ایک سال بعد ضمانت منظور کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 11:24

سپریم کورٹ نے دھنیا چوری کرنے والے ملزم کی ایک سال بعد ضمانت منظور کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : سپریم کورٹ میں دھنیا چوری کرنے والے ملزم کی ایک سال بعد ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حسن خرم نامی مجرم نے ایک سال قبل ایک ہزار روپے کا دھنیا چوری کیا تھا جس پر ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ معمولی مجرموں کو اس طرح پکڑ رکھا ہے کہ جبکہ بڑے جرائم پیشہ افراد کھُلے عام گھوم رہے ہیں۔ حسن گذشتہ ایک سال سے جیل کی سزا کاٹ رہا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :