مانچسٹر میں ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے زیر اہتمام گلشن اقبال پارک دہشت گردی واقعہ کے شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 31 مارچ 2016 10:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مارچ۔2016ء) ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کی جانب سے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے برطانیہ میں موجود پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں گلشن اقبال پارک کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہر پاکستانی کو ٹارگٹ کر رکھا ہے ۔

دشمن کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوم کو یکجہیتی دکھانا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں۔تقریب کے موقع پر ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایل پنجاب چیپٹر کے صدر یونس نول ایڈووکیٹ نےکہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کے باوجود قوم کا حوصلہ بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے ہمراہ ایک پیج پر مشترکہ جدوجہد کرنے کو تیار ہے۔