شیکسپیئر کی کھوپڑی قبر میں موجود نہیں، ماہرین نے تصدیق کر دی۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 31 مارچ 2016 05:53

شیکسپیئر کی کھوپڑی قبر میں موجود نہیں، ماہرین نے تصدیق کر دی۔

ماہرین آثار قدیمہ نے اُن افواہوں کی تصدیق کی ہے، جن کہا گیا ہے کہ شیکسپیئر کی کھوپڑی اس کی قبر میں موجود نہیں۔کئی سالوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مردے چرانے والوں نے شیکسپیئر کی کھوپڑی چرا لی ہے۔

(جاری ہے)


400سال پہلے وفات پانے والے شیکسپیئر کو سٹریٹفورڈ اپان ایون، سنٹرل انگلینڈ کے چرچ آف ہولی ٹرینٹی میں دفن کیا گیا تھا۔
قبر میں کھوپڑی کے موجود نہ ہونے کی افواہوں کے بعد ماہرین کو قبر کے باہر سے ہی ریڈار کی مدد سے قبر کا تجزیہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔اس تجزیے کے بعد ماہرین نے اُن افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔