آرمی چیف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات تھے اور نہ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 23:42

آرمی چیف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات تھے اور نہ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات تھے اور نہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور آرمی چیف کے درمیان تعلقات سے متعلق دی گئ خبر پر ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائٹر کی خبر بے بنیاد ہے۔ آرمی چیف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات تھے اور نہ ہیں۔

آرمی چیف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات تھے اور نہ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی ..