وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے دوران متعدد سوالات کے جوابات نہ دے سکے

بدھ 30 مارچ 2016 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان پریس کانفرنس کے دوران متعدد سوالات کے جوابات نہ دے سکے من پسند باتوں پر جواب دے کر چلتے بنے ،وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت مکمل سناٹا چھاگیا جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ دھرنے میں شلینگ اور بھوک سے دو کم سن بچے فوت ہوگئے ہیں ان کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی جس پر وہ جواب نہ دے سکے صحافی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کہیں ایسا نہیں ہوتاکہ وزیر داخلہ سوالات کا جواب نہ دیں آپ کو جواب دینا ہوگا جس پر وزیر داخلہ کاکہناتھاکہ سوال کرنا آپ کا حق ہے جواب میں نے دیناہے جس کے بعد صحافی غصے سے ناراض ہوکر چلتے بنے ۔

(جاری ہے)

دوسری بار ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ ثروت اعجاز قادری سمیت دیگر علماء جو ڈی چوک پر موجود ہیں ان پر ایف آئی آرز درج ہیں کیاان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی جس پر وہ خاموش ہوگئے ۔