قانون سرکاری عہدوں پر سفارشی تعیناتیوں کا اختیار حکومت کو نہیں دے سکتا‘ لاہور ہائی کورٹ

محکمہ پبلک ورکس کے ایڈیشنل اسٹیٹ آفیسر کی تعیناتی غیر قانونی قرار ، تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

بدھ 30 مارچ 2016 22:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ پبلک ورکس کے ایڈیشنل اسٹیٹ آفیسر کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا ، فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون سرکاری عہدوں پر سفارشی تعیناتیوں کا اختیار حکومت کو نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وقاص روف مرزا نے محکمہ پبلک ورکس کے سابق ملازم بہادر علی کی درخواست پر سماعت کی جس میں محکمہ پبلک ورکس کے ایڈیشنل اسٹیٹ آفیسر کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

درخواست میں یہ قانونی اعتراض اٹھایا کہ گریڈ 14 کے آفیسر کو گریڈ18کا چارج نہیں دیاجاسکتا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے برعکس کی گئی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون سرکاری عہدوں پر سفارشی تعیناتیوں کا اختیار حکومت کو نہیں دے سکتا۔ عدالت نے ایڈیشنل اسٹیٹ آفیسر شبیر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :