دھرنے کے دوران ہمارے بے ہوش ہونے والے دو کارکن دم توڑ گئے ، دھرنا دینے والے قائدین کادعویٰ

پولیس سے جھڑپ کے دوران دھرنے میں شریک کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا، ایس ایس پی اسلام آباد

بدھ 30 مارچ 2016 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ پولیس سے جھڑپ کے دوران دھرنے میں شریک کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو دھرنا قائدین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنے کے دوران دھرنے دینے والے شرکاء میں سے کچھ مظاہرین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا کوئی بھی شخص ہسپتال میں جاں بحق نہیں ہوا، ہسپتال میں زخمی مظاہرین کے جاں بحق ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔اس سے پہلے دھرنا دینے والی جماعتوں کے قائدین نے کہاتھا کہ دھرنے کے دوران ان کے بے ہوش ہونے والے دو کارکن دم توڑ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :