دھرنے ختم کرانے کیلئے 2 راستے تھے، طاقت کا استعمال کرتے یا پر امن طریقے سے دھرنا ختم کرتے ،دھرنے والوں نے مذاکرات کیلئے میرا نام لیا تھا،معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرلیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 30 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنے ختم کرانے کیلئے 2 راستے تھے، طاقت کا استعمال کرتے یا پر امن طریقے سے دھرنا ختم کرتے ،دھرنے والوں نے مذاکرات کیلئے میرا نام لیا تھا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرتے تو خدانخواستہ کوئی جان بھی جا سکتی تھی اس لئے معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرلیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ توہین رسالت کے حوالے سے آئین کی شق 295 سی میں ترمیم کی افواہ پھیلائی گئی مگر اس قانون میں کوئی ترمیم زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اور بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :