دھرنا دینے والوں کی خواہش پر ان سے اسحاق ڈار کی ملاقات کرائی گئی ،خوشی ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا، کسی سیاسی شخصیت نے ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں سے جا کر ملاقات نہیں کی، اس حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں

بدھ 30 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والوں کی خواہش تھی کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار یقین دہانی کرا دیں تو وہ دھرنا ختم کر دیں گے ان کی خواہش پر وزیر خزانہ سے ملاقات کرائی گئی ، خوشی ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کسی سیاسی شخصیت نے ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں سے جا کر ملاقات نہیں کی اس حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں ۔

مذاکرات انتظامیہ اور دھرنے کے قائدین میں محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے ہوئے تھے ۔ دھرنا دینے والوں کی خواہش تھی کہ چونکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار مذہبی حلقوں میں ایک مقام رکھتے ہیں اس لئے وہ آکر یقین دہانی کرا دیں تو دھرنا ختم کر دیں گے تاہم ملاقات کے لئے دھرنے والے چل کر آئے ، وزیر خزانہ نے خود جا کر ان سے ملاقات نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :