خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانیوالی جے آئی ٹی کے ممبران کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری

سی ٹی ڈی کے ایس پی انوسٹی گیشن شہزاد سلیم کنوینر ہوں گے ،پہلے اجلاس میں اب تک کے شواہد کا جائزہ لیا گیا

بدھ 30 مارچ 2016 22:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبران کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سے ایس پی انوسٹی گیشن شہزاد سلیم جے آئی ٹی کے کنوینر ہونگے جبکہ حساس اداروں سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ناصر اور ملک آصف جبکہ انچارج انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن محمد اسلم بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔ جے آئی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں اب تک کے شواہد کا جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :