لاہور ہائیکورٹ ، جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے کیخلاف درخواست پر پیمرا سے پروگراموں کی تفصیلات طلب

بدھ 30 مارچ 2016 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے اشتیتاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں جرائم کے واقعات کو ڈرامائی شکل میں دکھانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل کے مطابق ٹی وی چینلز پر ایسے پروگرام سے معاشرے اور بچوں پر منفی اثرات پڑتے ہیں. اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کے اس طرح کے پروگراموں پمرا قوانین کے برعکس ہیں. درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے. لاہور ہائیکورٹ نے پمرا کو حکم دیا جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں پیش کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات 15 دنوں میں پیش کی جائیں