مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) کی نو منتخب مجلس عاملہ سے ملاقات

منتخب اراکین کوالیکشن میں کامیابی پر مبارکباد ،سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے

بدھ 30 مارچ 2016 21:56

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی سند ھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے بدھ کے روزکراچی پریس کلب میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دورہ کیا اور کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) کے نومنتخب اراکین مجلس عا ملہ کوالیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ، اس مو قع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر افسر عمران، نا ئب صدر نعمت خان اور مونا صدیقی ، سیکر یٹری شعیب احمد ،خز انچی حامد الرحمن ،جو ائنٹ سیکر یٹری وقار بھٹی، قاضی محمد یاسر، انفار میشن سیکر یٹری منیر عقیل انصاری ، گورننگ باڈی کے اراکین کلثوم جہاں،وکیل الرحمان،ایس ایم اشرف، محمد بلا ل طاہر،فیض محمدبلیدی، پا کستا ن فیڈرل یو نین آف جر نلسٹس (دستور) کے صد ر ادریس بختیار،سیکریٹری کر اچی پریس کلب اے ایچ خانزادہ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ،مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) کے نومنتخب اراکین کواپنی جانب سے سندھی اجرک پیش کی، اس موقع پر مشیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی پریس کلب میرے لئے نیا نہیں ہے اور میں اپنے آپ کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کے یو جے کی نئی کابینہ اپنی ذمہ داریاں اچھے انداز میں ادا کرے گی، اس موقع پرسیکریٹری کے یو جے شعیب احمد نے مشیر اطلاعات کو بول ٹی دی کے ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر میڈیا ہاوسز میں ہونے والی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسائل سے آگاہ کیا اور ایک تجویز پیش کی کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں ایک خصوصی شکایتی سیل قائم کیا جائے جہاں صحافیوں کو درپیش مسائل سے حکومت کو بروقت آگاہ کیا جاسکے اور حکومت سندھ ان مسائل کے سدباب کے لئے اقدامات کریں، وزیر اعلی سند ھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے یقین دہانی کرائی کہ وہ بول ٹی وی سمیت صحافی برادری کے تمام مسائل پر سی ایم سندھ سے خصوصی طور پر ملاقات کریں گے اور اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کریں گے،آخر میں پاکستا ن فیڈرل یو نین آف جر نلسٹس (دستور) کے صد ر ادریس بختیار، صدر کے یو جے افسر عمران اورسیکریٹری کر اچی پریس کلب اے ایچ خانزادہ نے مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :