لاہور ڈائیو بس سروس کے ٹرمینل مینیجر گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 21:26

لاہور ڈائیو بس سروس کے ٹرمینل مینیجر گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) لاہور ڈائیو بس سروس کے ٹرمینل مینیجر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈی او مانیٹرنگ امین اکبر چوپرا کی جانب سے لاہور میں واقع مشہور بس سروس ڈائیو کے مرکزی ٹرمینل پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹرمینل مینیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹرمینل مینیجر کو بس ٹرمینل میں موجود ٹک شاپ میں زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ٹرمینل مینیجر کو 4 روز کیلئے جیل بھیجا گیا ہے جبکہ ڈائیو انتظامیہ کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :