یقین ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا: اوباما

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 21:17

یقین ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا: اوباما

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوباما کا وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اوباما نے لاہور دھماکے پرامریکی حکومت اور قوم کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔ امریکی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔ امریکی حکام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان حکومت اورعوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان سےدہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلیے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ یقین ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :