بھارتی ،امریکی واسلام دشمن ایجنٹوں کو پاکستان میں کھلی آزاد ی د یکر ملک کی تباہی کا ساماں کر دیا گیا ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

بدھ 30 مارچ 2016 21:08

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بھارتی ،امریکی واسلام دشمن ایجنٹوں کو پاکستان میں کھلی آزاد ی د یکر ملک کی تباہی کا ساماں کر دیا گیا ہے پرویز مشرف قومی مجرم ہے کسی کو بھی بھارتی امریکی تخریب کاری ،جاسوی وبے جا مداخلت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ اور حکومتی نااہلی ثابت ہوگئی ۔

کرپشن کا خاتمہ اسلامی حکومت کاقیام تمام مسائل کا حل ہے گوادر میں ماہی گیروں کے مسائل اور عوام کوپانی کی فراہمی سمیت صوبہ بھرمیں تعلیم وصحت کے دیرینہ مسا ئل حل کیا جائے ۔ادویات کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ،ملاوٹ شدہ ادویات غریبوں کو زندہ درگور کرنے کی سازش ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول اور بدامنی کو ختم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

کرپشن فری بلوچستان مہم وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی کامیابی غریب ،محب وطن و دیانت دار لوگوں کی کامیابی ہے ۔کرپشن سے پاک ملک گیر منظم دینی اسلامی پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے اوراسی وجہ سے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ، کل بھوشن اور دیگر اسلام دشمن قوتوں،امریکی ایجنٹوں کا ایجنڈاایک ہے ایک دشمن قوتیں پاکستان واسلام کے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہیں حکمرانوں کو اسلام وعوام کے خلاف جاری سازشوں سے کوئی سروکار نہیں ۔

کرپشن فری بلوچستان مہم گوادر سے ژوب تک کامیابی سے جاری ہیں اس مہم سے عوام میں سوچھنے سمجھنے ،کرپٹ مافیا نے نقاب اور ہر طبقہ فکر کو حلال رزق کے فوائد کا شعور بیدار ہورہا ہے بلوچستان حکومت آٹھویں اورپانچویں کی کتابیں نجی وسرکاری اداروں تک پہنچانے کا اہتمام کریں ۔احتجاج پر بھیٹے ملازمین کے مسائل سنجیدگی سے سنیں اور ان کے حل کی راہ ہموار کریں ۔موجودہ تعلیمی نظام میں خوبیاں کم خامیاں زیادہ ہیں۔نفاذ اسلام اور عوامی مسائل کے حل ،بدامنی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کونئے سرے اور سنجیدگی سے خارجہ وداخلہ پالیسیاں بنانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :