رمضان شوگر مل میں مزید 26 بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 20:53

رمضان شوگر مل میں مزید 26 بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) رمضان شوگر مل میں 26 بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر رمضان شوگر ملز سے گرفتار ہونے والے بھارتی ایجنٹوں کے معاملے نے ایک نئی بحث چھیڑ رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک فہرست گردش کر رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں بھیس بدل کر ملازمت اختیار کیے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 ایجنٹس گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ ان کے علاوہ مزید 20 ایجنٹس کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ان تمام ایجنٹوں کو پولیس کو رپورٹ کرنے سے استثنی دیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :