اسلامی شریعت کے مطابق اپریل فول منانا حرام ہے، اپریل فول عیسائی تہوارہے ، اس کے ذریعے جھوٹ کو فروغ دیا جا تاہے

جماعۃ الدعوۃ کے رہنما اور معروف عالم دین مفتی قاری عبدالباسط کابیان

بدھ 30 مارچ 2016 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ کے رہنما اور معروف عالم دین مفتی قاری عبدالباسط نے کہا ہے کہ اسلامی شریعت کے مطابق اپریل فول منانا حرا م ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں اپریل فول عیسائی تہوار ہے اور اس کے ذریعے جھوٹ کو فروغ دیا جا تاہے جبکہ اسلام میں جھوٹ بولنا حرام ہے اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ ایک مومن جھوٹا نہیں ہو سکتا جبکہ اس دن مختلف جھوٹی افواہیں پھیلا کر لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے اسلام میں ایسے کسی عمل کی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان ایسے باطل اور غیر اسلامی تہواروں میں ہر گز حصہ نہ لیں اور گناہ کبیرہ سے اپنے دامن کو صاف رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :