اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے دو نئے سیکٹرز کے متاثرین کی انٹرا کورٹ اپیل پر متعلقہ حکام سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا

بدھ 30 مارچ 2016 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے اسلام آباد کے دو نئے سیکٹرز کے متاثرین کی انٹرا کورٹ اپیل پر متعلقہ حکام سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سیکٹر آئی سولہ اور آئی سترہ کے متاثرین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی تو متاثرین کے وکیل طارق نون نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے متاثرین کو ان کی زمینوں کی رقم ادا نہیں کی جارہی ، انویسٹرز اور ڈویلپرز کو لاکھوں روپے کی رقم ادا کی جا رہی ہے ۔ فاضل بنچ نے دو ہفتوں میں متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :