Live Updates

آئیسکو نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے گھر کی بجلی منقطع کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) آئیسکو نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے گھر کی بجلی منقطع کر دی ہے۔ تفصیلات مطابق تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کے گھر کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کے ذمہ لاکھوں روپے کا واجبات ہیں۔ اس حوالے سے شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اوور بلنگ کے معاملے پر عدالت سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔ عدالت کی جانب سے آئیسکو کو ان کے گھر کی بجلی منقطع نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم آئیسکو حکام نے عدالتی احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے گھر کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات