سانحہ گلشن پارک کے زخمیوں کے علاج معالجہ کو مانیٹر کرنے کے لئے جنرل ہسپتال میں انتظامی ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں

بدھ 30 مارچ 2016 20:25

لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء ) لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے دو ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ اور ایک ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو گلشن اقبال پارک سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی بہتر نگہداشت اور ان کے لواحقین کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا پابندبنا دیا۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سانحہ گلشن اقبال کے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی بہتر نگہداشت اور ہمہ وقت طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کو رہائش سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف شہزاد بھٹی، ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد محمود میواور ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر رفیق کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

جو راؤنڈ دی کلاک تمام امور کی نگرانی کریں گے۔دریں اثناء بدھ کو پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسرآف نیوروسرجری ڈاکٹر خالد محمود پروفیسر آف آرتھو پیڈک ڈاکٹر عرفان محموب، پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر محمد زاہد نے لاہو جنرل ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کاطبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ کیپٹن (ر)ڈاکٹر نیاز احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔پرنسپل نے گلشن اقبال سانحہ کے زخمیوں اور ان کے لواحقین کو یقیندلیا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں انکے بہتر علاج معالجہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :