سانحہ گلشن اقبال، جذبہ خدمت سے سرشار ڈیوٹی دینے والی نرسیں لائق تحسین ہیں، ثمینہ یاسمین

بدھ 30 مارچ 2016 20:24

لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء ) چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ثمینہ یاسمین نے کہا ہے کہ گلشن اقبال سانحہ کے زخمیوں کی دیکھ بھال، علاج معالجہ اور بہتر نگہداشت کے لئے نرسوں نے جس محنت، لگن، اور جذبہ خدمت سے سرشار ہو کر ڈیوٹی کی وہ لائق تحسین ہے اوراس امر کی غماز ہے کہ نرسنگ کے شعبہ سے وابستہ ملک وقوم کی بیٹیاں انسانیت کی خدمت کے مشن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال پارک کا واقعہ درحقیقت سانحہ ظلم عظیم ہے ۔ معصوم بچوں کی روتی بلکتی ماوٴں ،ان کے سوگوار والدین کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔آجکل کہ اس ترقی یافتہ دور میں جہاں لوگ اپنی اپنی دنیا میں مگن ہیں وہاں پر ایک پیشہ ایسا بھی ہے جو لوگوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت اپنی خدمات سرانجام دیتا رہتا ہے اور وہ پیشہ نرسنگ کا ہے ۔ثمینہ یاسمین نے کہا کہ نرسیں مریضوں کی اپنے والدین کی طرح ،بہن بھائیوں کی طرح خدمت کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :