ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

بدھ 30 مارچ 2016 20:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔ ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے پر عملدرآمد کروایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کر کے انہیں گرفتار کروایا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خوردونوش کی نئی (پرچون) کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)

چاول باسمتی سپر( نیا)68 روپے فی کلو،چاول باسمتی سپر (پرانا)82 روپے کلو،چا ول (ایری)32روپے کلو، دال چنا (باریک) 100روپے فی کلو، دال چنا (مو ٹی)110روپے فی کلو، دال مسور( باریک)152 روپے فی کلو،دال مسور(موٹی) امپورٹڈ132 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی(امپورٹڈ)235 روپے فی کلو، دال ماش چھلکے والی(امپورٹڈ)230 روپے فی کلو، مونگ دال دھلی ہوئی 142 روپے فی کلو،مونگ دال چھلکے والی152 روپے فی کلو،کالے چنے (موٹے)لو کل95 روپے فی کلو، کالے چنے(باریک)لو کل95روپے فی کلو، سفید چنے موٹے(امپورٹڈ)98 روپے فی کلو، سفید چنے باریک(امپورٹڈ)112روپے فی کلو، بیسن110 روپے فی کلو، سرخ مرچ(کنری)238 روپے فی کلو، چینی سفید 64 روپے فی کلو، روٹی (100گرام ) 06روپے ،نان (120 گرام )10روپے ، خمیر ی روٹی(100گرام )08روپے فی عدد ،دودھ 70روپے فی لٹر اور دہی 85 روپے فی کلو گرام فروخت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :