پنگریو : زرعی زمین کے تنازعے پر کھوسو اور خاصخیلی برادری میں مسلح تصادم م2خواتین سمیت 7افراد زخمی

بدھ 30 مارچ 2016 19:16

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) پنگریو کے نواحی گاؤں حیات خاصخیلی میں زرعی زمین کے تنازعے پر کھوسو اور خاصخیلی برادری کے افراد کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے باعث دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تصادم کے دوران ہونے والی فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف وحراس پھیل گیا بتایا جاتا ہے کہ گاؤں حیات خاصخیلی میں آٹھ ایکڑ زرعی زمین کی ملکیت کے معاملے پر کھوسو اور خاصخیلی برادریوں کے درمیان تنازعہ چلا آرہا ہے جس نے آج تصادم کی صورت اختیار کر لی اس تنازعے کے دوران لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنے کے باعث چار بھائیوں گلزار احمد، محمد رمضان، فدا حسین، رضاحسین کے علاوہ خواتین بچلاں، امینہ،اور ولی محمد کھوسو زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو صحت مرکز پنگریو لایا گیا جہاں سے خواتین زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال ٹنڈو باگو ریفر کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کوصحت مرکز میں داخل کر لیا گیا ہے کھوسو برادری کے زخمیوں کا کہنا ہے کہ خاصخیلی برادری کے افراد نے ان پر حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی انہوں نے کہا کہ خاصخیلی برادری کے افراد ہمارے گھروں میں قبضہ کر کے بیٹھ گئے ہیں ادھر اس تصادم کا مقدمہ پنگریو تھانے میں خاصخیلی برادری کے افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے مگر پولیس ملزمان کے نام بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :