وفاقی حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب،گزشتہ 4روز سے معطل موبائل سروس بحال ہوگئی، شہریوں اپنے عزیزواقارب سے ٹیلی فونک رابطہ ہونے پرسکھ کا سانس لیا ۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مارچ 2016 18:46

وفاقی حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب،گزشتہ 4روز سے ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2016ء) :وفاقی حکومت اور دھرنے کی قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے ساتھ ہی وفاقی دارلحکومت میں موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں کے ریڈزون میں گزشتہ چار روز سے جاری پرتشدد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں موبائل سروس معطل کردی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔تاہم آج وفاقی حکومت اور دھرناقیادت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد موبائل سروس بحال کردی گئی ہے۔جس پر وفاقی دارلحکومت کے شہریوں اپنے عزیزواقارب سے ٹیلی فونک رابطہ ہونے پرسکھ کا سانس لیا ۔

متعلقہ عنوان :