وزارت داخلہ نے دھرنا کے شرکاء کے اسلام آباد میں داخلے کے معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 30 مارچ 2016 18:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) وزارت داخلہ نے دھرنا کے شرکاء کے اسلام آباد میں داخلے اور دھرنا دینے کے لئے ڈی چوک تک پہنچنے کے معاملے کی انکوائری کیلئے سپیشل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بدھ کو وزارت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری داخلہ شعیب احمد صدیقی کمیٹی کے سربراہ جبکہ سکوارڈن لیڈر (ر) اقبال محمود (ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو) اور طارق محمود خان (ایڈیشنل سیکریٹری) ممبر ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی سات یوم کے اندر وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔