بھارتی خفیہ ایجنسی کلبھوشن کے ساتھیوں کو ایران سے نکالنے کیلئے سرگرم ہوگئی

را کے 2 ایجنٹ تہران میں بھارتی سفارت خانے میں ڈیرے ڈال دیئے

بدھ 30 مارچ 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ظاہر کئے جانے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی اس کے دیگر ساتھیوں کو ایران سے نکالنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق را نے کلبھوشن یادیو کی جانب سے کئے گئے اعتراف کے بعد چاہ بہار میں موجود بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کو ایران سے نکالنے کیلئے سازشیں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں را کے 2 ایجنٹ تہران میں بھارتی سفارت خانے میں ڈیرے ڈال دیئے جنہیں مبینہ طور پر جاسوس کو کسی تیسرے ملک بھجوانے کا ٹاسک دیا گیا ٗ سفارتی عملے کو را کے ایجنٹوں کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :