آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسکی کی ملاقات

ترک چیف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو سراہا

بدھ 30 مارچ 2016 18:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسکی آکار نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترک چیف آف جنرل سٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔