جنرل راشد محمود سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسکی کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص جیو سٹریٹجک صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال

بدھ 30 مارچ 2016 18:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسکی آکار نے بدھ کو جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ انکے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص جیو سٹریٹجک صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ترک چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا قبل ازیں جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر ترک مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :