چین کی شرح نمو رواں سال 6.5فیصد تک رہے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک

بدھ 30 مارچ 2016 18:43

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء/شنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی شرح نمو رواں سال میں6.5فیصد جبکہ آئندہ سال6.3فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکنامسٹ شینگ جنوی کی جانب سے رواں سال میں ترقی کے امکانات کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمزور بیرونی مانگ اور کچھ شعبوں میں افرادی قوت اور اجرتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ چین کی شرح نمو میں بتدریج کمی کا باعث بنے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال چین کی معیشت میں6.9فیصد تک اضافہ ہو ا جو کہ رواں صدی میں اب تک کسی بھی سال میں سب سے کم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہم چیلنجز کی وجہ سے عالمی مانگ میں کمی ہو رہی ہے جس کے باعث مالیاتی مارکیٹس عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہیں اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ مقامی طور پر صارفین کی ضروریات کو پورا نہ کیا جانا اور بینکوں کے قرضوں میں بڑھتا ہوا اضافہ معاشی کارکردگی بیان کرے گا۔چین نے رواں سال کے لئے سالانہ ترقی کی شرح کا ہدف 6.5سے7فیصدتک رکھا۔

متعلقہ عنوان :