آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک کمانڈر ہولوسی اکار کی ملاقات ، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

ترک کمانڈر نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی تعریف

بدھ 30 مارچ 2016 18:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ترک کمانڈر ہولوسی اکار نے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترک کمانڈر نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے نتائج اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک کمانڈر ہولوسی اکار نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران ترک جنرل نے دہشت گردوں کے خلاف جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔