دہشت گردی انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے،بھاگتے ہوئے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان ہداف کو نشانہ بنارہے ہیں،اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرامن ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی مالدیپ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو،عبداﷲ یامین کا لاہوردھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

بدھ 30 مارچ 2016 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے،بھاگتے ہوئے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان ہداف کو نشانہ بنارہے ہیں،اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرامن ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو مالدیپ کے صدر عبداﷲ یامین سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیراعظم نوازشریف کوفون کرکے سانحہ لاہور میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے،بھاگتے ہوئے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان ہداف کو نشانہ بنارہے ہیں،اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرامن ہیں۔