پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا

کے ایس ای100انڈیکس32900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

بدھ 30 مارچ 2016 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز تیزی کا رحجان دیکھا گیااورکے ایس ای100انڈیکس32900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب ما رکیٹ کے سرمائے میں38ارب روپے سے زا ئدکا اضا فہ ریکارڈکیا گیا۔بدھ کے روز کاروبار کے دوران انویسٹرز گیس ،توانائی ،فوڈز اور بینکنگ سیکٹر میں سرگرم دکھائی دیئے جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 33ہزار پوائنٹس سے صرف3پوائنٹس کی دوری پر جا پہنچا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں42.73پوائنٹس کا اضا فہ ہواجس سے کے ایس ای100انڈیکس32879.67پوائنٹس سے بڑھ کر32922.40پوائنٹس کی سطح پر آگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس6.24پوائنٹس کے اضا فے سے19086.35پوا ئنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22559.04پوائنٹس سے بڑھ کر22685.27پوا ئنٹس پربند ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں38ارب1کروڑ46لاکھ15ہزار356 روپے کا اضا فہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم68کھرب14ارب54کروڑ14لاکھ2ہزار164روپے سے بڑھ کر68کھرب52ارب55کروڑ60لاکھ17ہزار520 ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں بدھ کے روز11کروڑ56لاکھ96ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو6ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز13کروڑ4لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو5ارب روپے تک محدود رہی تھی۔

پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طور پر334کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے175کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،130 میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سوئی نادرن گیس کمپنی1کروڑ48لاکھ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ79لاکھ78ہزار،سوئی سدرن گیس کمپنی73لاکھ74ہزار،ٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈ68لاکھ93ہزاراوردیوان موٹرز39لاکھ74ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے فلپس مورس پاک کے بھاؤ میں77.75روپے اورپاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں59.85روپے کا اضا فہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں170روپے اورسروس انڈسٹریز لمیٹڈکے بھاؤ میں12.01رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :