وزارت داخلہ نے دھرنا کے شرکاء کے اسلام آباد میں داخلے اور ڈی چوک تک پہنچنے کے معاملے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

بدھ 30 مارچ 2016 18:00

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) وزارت داخلہ نے دھرنا کے شرکاء کے اسلام آباد میں داخلے اور دھرنا دینے کے لئے ڈی چوک تک پہنچنے کے معاملے کی انکوائری کے لئے سپیشل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیشل سیکریٹری داخلہ شعیب احمد صدیقی کمیٹی کے سربراہ جبکہ سکوارڈن لیڈر (ر) اقبال محمود (ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو) اور طارق محمود خان (ایڈیشنل سیکریٹری) ممبر ہوں گے۔ کمیٹی سات یوم کے اندر وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔