لاثانی ایکسپریس حادثے سے معجزانہ طورپربچ گئی

بدھ 30 مارچ 2016 17:43

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء)لاہورنارووال سیکشن پر پراسرارطورپرٹریک ٹوٹنے سے لاثانی ایکسپریس حادثے سے معجزانہ طورپربچ گئی ،ڈرائیورنے حاضردماغی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی بریک لگاکر ٹرین کوروک لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتاہے کہ نارووال سے لاہورجانے والی لاثانی ایکسپریس جب رعیہ کے قریب پہنچی تو ٹریک کوٹوٹاہوادیکھ کر ڈرائیورنے فوری طورپرٹرین کوہنگامی بریک لگاکر روک لیاتاہم ٹریک کے ٹوٹنے کی وجوہات کاعلم نہیں ہو سکا ۔