حب میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ صنوبر کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 30 مارچ 2016 17:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) حب میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ صنوبر کو گرفتار کر لیا گیا ، حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر گڈانی اور حب کے علاقوں میں کارروائی کی اور صنوبر نامی ایجنٹ کو حراست میں لے لیا ٗ صنوبر کئی برس سے اس علاقے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا اور پاکستان کے علاوہ انڈیا میں اپنے کئی ساتھیوں سے رابطے میں تھا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ایجنٹ کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ صنوبر کے کالعدم تنظیموں اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ رابطے تھے ٗ اس نے گڈانی سے آواران تک اپنا نیٹ ورک پھیلا رکھا تھا ٗبھارتی ایجنٹ 2014 میں راکیش کے نام سے بھارت گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :