پاکستان نے ’’را‘‘ ایجنٹ ’’کلبھوشن‘‘ کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھا دیا

بدھ 30 مارچ 2016 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان نے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ’’را‘‘ ایجنٹ ’’کلبھوشن‘‘ کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھا دیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین میں پاکستانی سفیروں نے ان ممالک کے متعلقہ حکام کو بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ’’را‘‘ ایجنٹ سے متعلق معلومات فراہم کیں اور اس حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں نے ’’را‘‘ ایجنٹ کی گرفتاری کی تفصیلات بھی عالمی برادری تک پہنچا دی ہیں اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ دفتر خارجہ کو بھجوا دی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کو یہ معاملہ ان ممالک کے متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے اور اپنی رپورٹس 31 مارچ کو دفتر خارجہ کو بھجوانے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد ہو گیا اور مختلف ممالک سے پاکستانی سفیروں کی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ چند دن قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے حاضر سروس ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا جس نے تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :