احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ٗ سی ڈی ڈبلیو پی کی اربوں روپے مالیت کے متعد دترقیاتی منصوبوں کی منظوری

آبی ذخائر ، توانائی ،مواصلات ، اعلیٰ تعلیم ، نظم و نسق اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں بارے ابتدائی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا شاہراہ کا یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا حصّہ ہے جس سے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی آئے گی ٗ اجلاس سے خطاب

بدھ 30 مارچ 2016 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ہکلہ ایم ون سے ڈیرہ اسماعیل خان تک دو سو پچاسی کلومیٹر طویل چار رویہ شاہراہ کی تعمیر سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے ٗمنصوبوں کی منظوری بدھ کے روز اسلام آباد میں منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شاہراہ کا یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا حصّہ ہے جس سے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی آئیگی ٗیہ منصوبہ گیارہ انٹرچینجوں، پندرہ پلوں اور اْنیس فلائی اوورز پر مشتمل ہے۔

اجلاس میں جن دوسرے منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں گولان گول بجلی کا منصوبہ، قلات میں چھوٹے ڈیموں، موسیٰ خیل تونسہ شاہراہ میں ڑوب تک توسیع، اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں عدالتی اور انتظامی کمپلیکس کی تعمیر اور مامون کانجن میں صفائی ستھرائی کا منصوبہ شامل ہے۔