این ڈی ایم اے کی ڈھرکی میں تربیتی مشقیں، فوج اور فضائیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی شرکت

بدھ 30 مارچ 2016 16:55

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سندھ، ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی گھوٹکی اور اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے تعاون سے ڈھرکی میں صنعتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے قومی سطح کی پہلی تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا۔ تربیتی مشقوں میں تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی جن میں پاکستان آرمی، اینگرو انتظامیہ، ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، مضافات میں واقع کیمائی کھاد بنانے والے اداروں، پاور اینڈ شوگر انڈسٹری، سول ڈیفنس سندھ، پاکستان ائیر فورس سی بی آر این ڈیفنس سکول اور کمیونٹی اویئرنس ایمرجنسی ریسپانس (سی اے ای آر) کے نمائندے شامل تھے۔

اس کے علاوہ مختلف صنعتی ادارے ایف ایف سی، میری پٹرولیم کمپنی، فاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی پاور اور چند دوسرے اداروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیتی مشقیں ایک دن جاری رہیں جن میں صنعتی تباہ کاریوں سے نمنٹنے کے لئے آگاہی فراہم کی گئی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے شرکت کرنے والے تمام نمائندوں کا استقبال کیا اوران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صنعتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اینگرو فرٹیلائزر کی پہلی تربیتی مشقوں کے انعقاد کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ تباہ کاریوں سے نمٹنے کے وسائل پیدا کرنا اور اس سلسلے میں رہنمائی دو مختلف امر ہیں۔ انہوں نے بھوپال واقعہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں تمام وسائل موجود ہونے کے باوجود تجربہ کار افراد اور رہنمائی کی کمی کی وجہ سے خواہش کے مطابق نتائج حاصل نہ ہوسکے تھے۔

انہوں نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے شہری انتظامیہ کی قابلیت بڑھانے پر بھی زور دیا۔ مشقوں کے اختتام پر متعلقہ نمائندوں نے اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور چئیرمین این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ صنعتی اداروں کے نمائندوں کی شرکت کو سراہا اور صنعتی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور بروقت امدادی کارروائیوں کے لئے صنعتی اداروں کی قابلیت کو بڑھانے کے عمل پر زور دیا اور صوبائی اور ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو مکمل باختیار بنانا تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے مکمل سازوسامان مہیا کیا جانا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے صنعتی اداروں کو بھی اینگرو کی طرح کمیونٹی اوئیرنس آن ایمرجنسی ریسپانس (سی اے ای آر) پر عمل کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :