حب ، حساس اداروں کی کارروائی، کل بھوشن یادیو کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار

بدھ 30 مارچ 2016 16:48

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) حب میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران کل بھوشن یادیو کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق کل بھوشن یادیو کے نیٹ ورک کے اہم رکن بھارتی ایجنٹ صنوبر کو حساس اداروں نے خفیہ آپریشن کے بعد حب سے گرفتار کیا، گرفتار بھارتی ایجنٹ گڈانی اورحب میں ”را“ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، بھارتی ایجنٹ صنوبر 2014ء میں راکیش کے نام سے بھارت یاترا کر چکا ہے، بھارتی ایجنٹ کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے ساتھ رابطے میں تھا۔

متعلقہ عنوان :