وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

بدھ 30 مارچ 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال بنایا جائے گا، ضرب عضب کے بعد آنے والے آئی ڈی پیز کو واپس بھیجا جائے، نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں۔

بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر مراد علی شاہ، سہیل انور سیال، مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو، ڈی جی رینجرز، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، صوبائی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہر کا امن و امان برقرار رکھا جائے گا، صوبے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں شہر میں سادہ لباس اہلکاروں کے گشت میں اضافے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :